18

قیام سے ابتک پاکستان کے IMFسے 23معاہدے

لاہور(بیوروچیف)پاکستان اور آئی ایف ایم کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، قیام پاکستان سے لیکر اب تک پاکستان کے آئی ایم ایف سے 23پروگرام ہوئے، ذوالفقار علی بھٹو، ضیا الحق، بے نظیر بھٹو، نواز شریف ، جنرل مشرف اور عمران خان سمیت سبھی آئی ایم ایف کے پاس گئے۔معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے مختلف ادوار میں آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کیلئے پروگرام کا سلسلہ تاحال ختم نہیں ہوا، ایک یا دو نہیں پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ 23 پروگرام ہوئے۔1958 میں پہلا پروگرام طے پایا، پاکستان نے آئی ایم ایف سے اڑھائی کروڑ ڈالر کے حصول کا معاہدہ کیا۔پہلے پروگرام کے بعد سلسلہ رکا نہیں بلکہ چل نکلا، آئی ایم ایف پروگرام کی تاریخ کے مطابق صدر ایوب خان کے دور میں پاکستان کے آئی ایم ایف سے 3 پروگرام ہوئے اور ریکارڈ کے مطابق جنرل ضیا الحق کے دور میں پاکستان کے آئی ایم ایف سے دو پروگرام ہوئے۔بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور میں پاکستان آئی ایم ایف کے تین پروگراموں میں شریک ہوا جبکہ نواز شریف کے دوسرے دور میں پاکستان نے دو پروگراموں میں شرکت کی۔اسی طرح جنرل پرویز مشرف کے دور میں بھی پاکستان آئی ایم ایف کے پاس گیا اور دو پروگرام ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں