اسلام آبا د(بیوروچیف) جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح اور اچھے سلوک کے حوالے سے وفاقی حکومت کا بڑا اقدام۔ ملک کے مختلف جیلوں میں قیدیوں کیلیے بنیادی انسانی حقوق اور شرعی اصولوں کے مطابق برتاؤ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، حکومتی زرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے ذریعے ایک ضابطہ کار متعین کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رحمت اللعالمین اتھارٹی نے جلد سیرت کی روشنی میں ایک جامع کتاب جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جیلوں کے اندر پولیس اور قیدیوں کی تربیت کا منظم نظام بنایا جائے گا۔ چیئرمین رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مطابق جیلوں میں سیرت رسول پر قیدیوں سے کیسا سلوک کیا جاسکتا ہے اس پر کام ہوگا، جیلوں اور باقی جگہوں پر رحمت اللعالمین کارنرز بنانے جارہے ہیں، قید کے دوران اخلاقی اقدار کیسے فروغ پائیں اس کا پلان مرتب کیا جارہا ہے۔
