33

قیمتوں میں اضافہ ‘ سولر سسٹم پر منتقلی صارفین کیلئے مشکل ہو گئی

اسلام آباد(بیوروچیف) ڈالر کی قیمتوں میں عدم استحکام کے باعث صارفین کے لئے سولر سسٹم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ صارفین کے لئے سولر سسٹم کی تنصیب کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پانچ کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 5 لاکھ سے بڑھ کر 13 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ سات کلوواٹ کے سولر سسٹم کی قیمت 8 سے بڑھ کر 17 لاکھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ دس کلو واٹ کا سولر سسٹم 9 سے بڑھ کر 23 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔ بارہ کلو واٹ کا سسٹم 12 سے بڑھ کر 24 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔ وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کا پراجیکٹ شروع کیا تھا۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سولر سسٹم پر منتقلی صارفین کے لئے مشکل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں