45

قیمتیں بڑھنے کا امکان’ پٹرول نایاب، شہری خوار

منڈی صادق گنج (نامہ نگار) قیمتیں بڑھنے کا امکان پٹرول نایاب، پٹرول پمپس پر پٹرول کی فروخت روک دی گئی ایجنسیوں پر بلیک میں فروخت جاری۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ممکنہ امکان کے ساتھ ہی شہر اور گردونواح میں موجود پٹرول پمپس پر پٹرول کی فروخت بند کر دی گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پٹرول کی فروخت بند ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں پریشانی ہے سکولوں میں آنے والے طلبا بھی اچانک پٹرول کی فروخت بند ہونے سے واپسی گھروں کو جانے کے لئے شدید پریشان نظر آئے دوسری جانب پٹرول پمپس پر تو پٹرول کی فروخت بند کر دی گئی لیکن ایج ڈیوں پر پٹرول بلیک میں فروخت ہونے لگا ایجنسیوں پر پٹرول 260 سے 270 روپے فی لیٹر تک بیچا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں