44

قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ کو فری ہینڈ

اسلام آباد (بیوروچیف)ماہِ رمضان کے دوران ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے نمٹنے کے لیے وفاقی و صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو فری ہینڈ دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیرعظم شہباز شریف نے ماہِ رمضان کے دوران ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یہ ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان سے قبل ضروری اشیا کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے گوداموں، دکانوں اور منڈیوں میں آپریشن کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں