سرگودھا (بیوروچیف) ضلع کونسل سرگودھا نے قینچی موڑ سے بھاگٹانوالہ تک لاہور روڈ کا نام تبدیل کرکے مال روڈ سرگودھا رکھنے کیلئے باقاعدہ طور پر اشتہار جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر لاہور روڈ کا نام مال روڈ آف سرگودھا رکھنے پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ پندرہ جنوری تک اعتراض چیف آفیسر ضلع کونسل کے پاس جمع کروا سکتا ہے۔
