گو جرہ ( نامہ نگار ) لا ئوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے وا لا اما م مسجد قا نو ن کی گرفت میں آ گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ محلہ نیو پلا ٹ گوجرہ میں مسجد کا خطیب و اما م لا ئوڈ سپیکر چلا کر خطبہ دینے میں مصروف تھا کہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلا ع ہو گئی جنہو ں نے اما م مسجد کے خلاف ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسکی تلا ش شروع کردی ہے ۔
