27

لائیوسٹاک مضرصحت گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف متحرک

ساہیوال(بیوروچیف)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈاکٹر افتخار حسین کی سربرا ہی میں سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس ساہیوال ڈاکٹر اسامہ افضل اور ڈاکٹر محمد عرفان نے پولیس کے ساتھ مل کر مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی۔قصاب محمد عرفان سکنہ فرید کالونی عارف روڈ کی دکان پر تقریباً 80 کلوگرام مضر صحت اور غیر قانونی مذبح گوشت برآمد۔ مضر صحت گوشت کو پولیس کی موجودگی میں تلف کر دیا گیا۔ کاروائی کے بعد ڈاکٹر اسامہ افضل نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دوران چیکنگ ملزم سے بغیر مہر،ناقص؛ بدبو دار اور مضر صحت بڑے جانور کا گوشت برآمد ہوا ہے جو کہ کہ پنجاب اینیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں