ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مویشی پال حضرات کیلئے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی لائیو سٹاک کار ڈ کا اجرا کر دیا گیا۔محکمہ لائیو سٹاک ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام لائیو سٹاک کارڈ کی تقسیم کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو تھے اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد اعجاز، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر الطاف طفیل، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر نوشیر علی خان اور مویشی پال حضرات اور کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے مویشی پال حضرات میں لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کئے۔ممبر صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف روانہ کی بنیاد پر عوامی فلاح و بہبود کا ایک نیا پروگرام متعارف کروا رہی ہیں۔
8