32

لال شہبازقلندر کی تعلیمات ہرفرد کیلئے مشعل راہ ہے

فیصل آباد(پ ر) جعفریہ ٹرسٹ فیصل آباد کے صدرسید محمد جعفر نقوی نے کہاکہ قرآن و سنت کی پیروی کو چھوڑ کر امت رسول ۖدربدر کی ٹھو کریں کھا رہی ہے ۔ زبانی کلامی دعووں سے عشق مصطفی ۖاورغلامی رسول ۖکاحق ادانہیں ہوگا۔آج امت مسلمہ آل رسول ۖکی غلامی چھوڑکربدترین مصائب اورمسائل کاشکارہے حضرت لال شہبازقلندرکی تعلیمات رہتی دنیاتک امت مسلمہ کے ہرفردکیلئے مشعل راہ ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ ہمیں حقوق اللہ کے کیساتھ حقوق العبادکی ادائیگی کواپنی زندگی کامقصدحیات بناناچاہیے۔ ممتاز برطانوی تاجر لیڈر عبدالرئوف بٹ لاڈا آف UKنے کہاکہ اللہ کریم ہم سب کواپنے حفظ وایمان میں رکھے موجودہ حالات اورنظام زندگی ہرآدمی کیلئے مشکل ترین ہوتی جارہی ہے لیکن ہمیں صلہ رحمی ‘حسن اخلاق ‘رواداری اورباہمی اتفاق واتحادکی فضاء کوہرممکن قائم کرنے کیلئے ایک دوسرے کی سانجداری کرنی ہوگی۔جنرل سیکرٹری سیداخترعباس نقوی ‘سیدزوارحسین کاظمی نے کہا کہ آج ہمیں قرآن وسنت کی روشنی میں آل رسول ۖ کے بتائے ہوئے اصولوں پرزندگی گزارنے کی اشدضرورت ہے بلاشعبہ اولیااللہ کی تعلیمات اورحضرت لال شہبازقلندرکی سیرت مبارکہ ہم سب کیلئے مینارہ نورہے ان خیالات کااظہارانہوں نے سالانہ جشن لال شہبازقلندرکے سلسلہ میں یٰسین جوس شاپ نزدمرکزی امام بارگاہ عزاخانہ شبیردھوبی گھاٹ کوتوالی روڈپرتقسیم نیاز کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرسیدقاسم علی پپوشاہ ‘زمردسیال ‘قمرڈپٹی ‘وسیم رضا’نعیم رضا’عرفان ‘شاہ زیب ‘احسن علی’محمدطاہر شیخ’سیدزوار حسین کاظمی ودیگربھی موجودتھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں