فیصل آباد(پ ر)معاشی کسمپر سی کے اس دور میں نان اسٹیک ہو لڈرز لا ٹھی برداروں کا جبرا بازار بند کر وانا قابل مذمت ہے۔یہ انتظا میہ اور سیکورٹی اداروں کی واضح نا کا می ہے ۔سلمان عارف سیکرٹری جنرل ٹریڈ ونگ تحریک انصاف نے اپنے ا خبا ری بیان میں کہا کہ بلاشبہ PDM حکو مت کے دور میں مہنگائی اپنے عر و ج پرہے ۔عوام دو وقت کی روٹی سے تنگ ہیں’ معاشی سرگرمیاں مانند پڑ گئی ہیں ۔پٹرول اور بجلی بم گرائے جارہے ھیں۔ایسے میں حکومت وقت کے سامنے احتجاج ضرور ریکارڈ کروائیں۔پارلیمنٹ ہائوس، اعلی حکومتی پالیسی میکرز کے دفاتر کے باہر پرامن احتجاج کیا جاسکتا ہے ۔لیکن جبر اور لاٹھی سے دوکانوں کو بند کروانا ،مزدور اور متوسط تاجر کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتا ہے جو کہ اپنے بھائیوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے بلند بانگ دعوے کے باوجود، سیکورٹی کی عدم موجودگی کی بنا پر زبردستی کاروبار کو بند کروانا، توڑ پھوڑ کا ماحول بنانا ،حکومتی رٹ کی کمزوری اور بے بسی ہے اور اعلی پروٹوکول اور سہولیات سے لطف اندوز ھونے والی انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔
36