55

لاکھوں روپے ہتھیانے والے فراڈیئے کیخلاف مقدمہ درج

جڑانوالہ(نامہ نگار)حساس ادارے میں بھرتی کروانے کا جھانسہ دیکر کر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والے کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج،گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں پنڈی عیسیٰ کے رہائشی حسن مجتبیٰ نے پولیس تھانہ سٹی کو بتایا کہ سائل محنت مزدوری کرتا ہے اور 14 نومبر 2023 کو کام کے سلسلہ میں 240 موڑ پر واقع ہیلتھ مارٹ ہیلس پر گیا جہاں اسکی ملاقات منور شہزاد کیساتھ ہوئی جس نے خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کیا اور بھرتی کروانے کا کہا اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی جس پر سائل نے گواہان علی حسن اور ابرار حسین کے سامنے 60 ہزار اور تعلیمی اسناد دی الزام علیہ نے دیگر 8 افراد رضوان، ارسلان،علی حسن،غلام محمد سے بھی لاکھوں روپے وصول کئے اور بھرتی سنٹر فیصل آباد لے جا کر وہاں بیٹھا کر واپس گھر بھیجوا دیتا بعدازاں معلوم ہوا کہ الزام علیہ حساس ادارے کا ملازم نہیں ہے الزام علیہ نے دھوکہ دہی فراڈ کے ذریعے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیا لئے ہیں پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں