34

لاکھوں لوگوں نے جلسہ میں شرکت کرکے نوازشریف پراعتماد کیا

فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ن کے رہنما اور پی پی 112سے نامزد امیدوار اسرار احمد منے خان نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے جلسہ عام میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کرکے میاں نوازشریف پر اعتماد اور ان کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کا پیشگی فیصلہ دے دیا ہے۔ جلسہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا اب کسی سے مقابلہ نہیں ہر حلقہ سے شیر کی کامیابی ہو گی۔ انہوں نے اپنے حلقہ سے سابق بلدیاتی نمائندوں سمیت مسلم لیگی کارکنوں اور ٹیم کی کارکرردگی کو سراہا اور کہا کہ دوسرے حلقوں کی نسبت پی پی 112سے عوام کے بڑے قافلوں کی شکل میں عوام جلسہ گاہ پہنچے۔میاں نوازشریف مریم نوازشریف اور میاں شہبازشریف عوام کا جم غفیر دیکھ کرجس طرح مطمئن ہوئے وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کو واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب کرے گا تو میاں نوازشریف کی ترجیحات میں مہنگائی کو کم اورعوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا شامل ہوگا۔ انہوں کہا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں اپنے دور اقتدار میں ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے ساتھ مہنگائی اور بے روزگاری پر بھی قابو پایا اور 8 فروری کو مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر میاں محمد نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے۔ اور یہ ملک پھر سے اڑان بھرے گا اور میرے قائد کی قیادت میں یہ ملک نہ صرف ایشین ٹائیگر بنے گا بلکہ دنیا کی نمبر ون اکانومی بھی یو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں