45

لاہور قلندر ز کے لیام ڈاسن انجری کا شکار ہو کر PSL سے باہر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مداحوں کے لیے بری خبر آگئی۔لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر لیام ڈاسن انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ۔انگلش آل راؤنڈر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے ، اسکین کے بعد لیام ڈاسن کو 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے ۔لیام ڈاسن کل وطن واپس روانہ ہوجائیں گے ، ان کی جگہ جگہ متبادل کھلاڑی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی پشاور زلمی کو چھوڑ کر اچانک امریکا جا چکے ہیں ۔شکیب الحسن پشاور زلمی کو چھوڑ کر اچانک امریکا چلے گئے ، وہ فیملی میں ایک ایمرجنسی کی وجہ سے اسکواڈ کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے جبکہ ان کی جگہ عظمت اللہ اورکزئی پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں