28

لفٹ لینے کے بہانے نامعلوم ڈاکو راہگیر سے موٹر سائیکل و موبائل فون چھین کر فرار

گو جرہ ( نامہ نگار )لفٹ لینے کے بہانے نامعلوم ڈاکوراہ گیر سے موٹر سائیکل وقیمتی موبائل چھین کر فرارہو گیا۔معلوم ہواہے چک نمبر246گ ب کافرمان اپنی موٹر سائیکل نمبر1708ایف ایس ڈی پر سوار گائوں سے شہر کی جانب آرہاتھاکہ چک نمبر178گ ب گھوگاکے قریب پہنچا تواسے نامعلوم نے اس سے لفٹ لی اورموٹر سائیکل پرسوار ہو گیااور راستہ میںپستول نکال کر اس کی موٹر سائیکل وقیمتی موبائل لوٹ لیااورکامیاب واردات کے بعد فرارہوگیا صدر پولیس گوجرہ کو واردات سے آگاہ کر دیاہے تاحال مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔ علاوہ ازیں نامعلوم چوروں نے مختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر422ج ب کے بابا عدنان نے اپنی لاکھوں روپے مالیت کی دو عددگائے اپنے ڈیرہ پر باندھ رکھی تھیں جنہیں نامعلوم چوروں نے موقع پا کر چوری کر لیا اورفرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔علاوہ ازیں کچاگوجرہ کے شکیل نے موبائل شاپ بنا رکھی ہے جس کے احاطہ میں رکھے گئے قیمتی موبائل سامان وہزاروں روپے نقدی نامعلوم چورچو ری کر کے فرارہو گئے۔چک نمبر 296 ج ب کا محمد خالد جھنگ روڈ پر نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آ یا اس دوران نا معلو م جیب تراشو ں نے 85 ہزار ما لیتی کا موبائل فون چوری کرلیا اور فرار ہو گئے ۔چک نمبر333ج ب کے محمد عثمان کی موٹر سائیکل نمبر7296اے ایل ڈبلیومرغی خانہ کے باہرکھڑی تھی جسے بھی نامعلوم چوروں نے چوری کر لیا۔جبکہ چک نمبر369ج ب کے عاشق علی کے گھر کے باہر کھڑی بیل ریڑھی اور کراہ کل مالیت1لاکھ 30ہزاروپے چوری کر لیا۔وارداتوں سے صدروسٹی پولیس گوجرہ کو آگاہ کر دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں