فیصل آباد(پ ر) مسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدری خالد سعید گل نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی موت آپ مر گئی، لوگوں کو چور کہنے والے خود بہت بڑے چور نکلے، اﷲ کی لاٹھی بے آواز ہے، دوسروں کو میر جعفر اور میر صادق کہنے والے خود سائفر کیس میں بڑے غدار نکلے، ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگا کر آنیوالے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ لینے والے حقیقت میں بہت بڑے جھو ٹے اور بے ایمان نکلے۔ نو جو ا نو ں کو ریاست مدینہ دیکھانے و ا لے خود عیاشیوں کے امیر نکلے۔ ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کے دعوے کرنے والے خود جیل سے پتہ نہیں کب نکلے۔ اب عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ نواز شریف ہی ہیں جو ملک کو سیدھے رستے پر ڈال کر تمام مشکلات کا حل نکال سکتے ہیں۔
