خوبرو پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے دعویٰ کیا ہے کہ لوگ انہیں آواز اور آنکھوں سے بھی پہچان لیتے ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں گھر سے ماسک یا نقاب پہن کر نکلتی ہوں تو لوگ مجھے آنکھوں اور آواز سے بھی پہچان لیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک شخص نے مجھے کہا کہ کوئی بھی آپ سے آنکھیں ملا کر جھوٹ نہیں بول سکتا کیونکہ آپ کی آنکھیں بہت گہری ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ اگلے بندے کے دل کی باتیں بھی جان لیں گی۔طوبیٰ کا کہنا تھا کہ خواتین کی جانب سے اپنی تعریف کی باتیں یاد نہیں رکھتی اور خواتین کی تعریفوں کی باتیں یاد بھی نہیں رکھنی چاہئیں، عام طور پر خواتین خوبصورت لڑکیوں یا عورتوں کی تعریفیں نہیں کرتیں اور اگر کرتی بھی ہیں تو بہت کم کرتی ہیں۔
