کمالیہ(نامہ نگار) نواحی علاقہ 708 گ ب میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 708 گ ب میں ایک شخص کا ہاتھ بجلی کی مین تاروں سے چھونے سے اسے کرنٹ لگ گیا اور وہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق متوفی درخت پر چڑھ کر لکڑیاں کاٹ رہا تھا کہ اس کا بجلی کی مین تاروں سے چھوگیا۔ کرنٹ لگنے سے متوفی کا پورا جسم جل گیا۔
42