32

لینڈ ریکارڈ ریکارڈ دستاویزات کے حصول کیلئے فیسوں میں اضافہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب لینڈ رکارڈ اتھارٹی نے لینڈ ریکارڈ دستاویزات کے حصول کے لئے فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آن لائن فرد حاصل کرنے کے لئے فیس 350 سے بڑھا کر 500 کر دی گئی۔میوٹیشن حاصل کرنے کے لئے فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 5800 کر دی گئی ہے۔ میو ٹیشن کے لئے آن لائن تصدیق کی فیس 500 سے بڑھا کر 600 کر دی گئی۔ رجسٹریشن اور بینک کے ذریعے میوٹیشن حاصل کرنے کی فیس 1100 روپے مختص کی گئی ہے۔ بیرون ممالک پاکستانی قونصلیٹ سے فرد حاصل کرنے کی فیس 30 ڈالر مختص کی گئی ہے۔ بیرون ممالک پاکستانی قونصلیٹ سے میوٹیشن حاصل کرنے کی فیس 60 ڈالر مختص کی گئی ہے۔ نئی فیسوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ پنجاب لینڈ رکارڈ اتھارٹی نے نئی فیسوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں