اسلام آباد (بیوروچیف) مائیکرو فنانس بینکس (ایم ایف بیز)کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں سال 2024کی آخری سہ ماہی کے دوران 222.98فیصد اضافہ ہواہے جبکہ واجب الادا رقوم کی شرح میں ڈیپازٹس کے مقابلہ میں 8.2فیصد کمی اور قرضوں کی فراہمی میں 8.9فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی فنانشل سٹیبلٹی ریویو رپورٹ کے مطابق گذشتہ 5سالوں کے دوران ایم ایف بیز کے اثاثہ جات مجموعی واجب الادا رقوم کے مقابلہ میں اوسطا 79.2فیصد جبکہ قرضوں کی فراہمی اثاثوں کے مقابلہ میں 11.1 فیصد رہی ہے تاہم گذشتہ سال 2024 کی آخری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر کے دوران اثاثوں کے مقابلہ میں واجب الادارقوم کی شرح 8.2 فیصد کمی سے 71فیصد تک ہوگئی جبکہ دوسری جانب اثاثہ جات کے مقابلہ میں قرضوں کی فراہمی 8.9فیصد کی بڑھوتری سے 11.1فیصد کے مقابلہ میں 20فیصد تک بڑھ گئی۔
