35

ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والوں سے سختی سے نمٹنے کافیصلہ

چنیوٹ(نامہ نگار)کچرے کو آگ لگانے اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیصل عباس مانگٹ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفیظ نے محکمہ ماحولیات کے افسر کے ہمراہ سرگودھا روڈ نزد شیل پمپ کا وزٹ کیا، دکاندار محمد لطیف کباڑیہ اور اسکے ملازم کی جانب سے دکان کے کچرے کو آگ لگائی ہوئی تھی جس سے سیاہ اور زہریلہ دھواں نکل رہا تھا جو کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا تھا جو کہ جرم ہے، محکمہ ماحولیات نے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروا دیا، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ماحولیات کو سختی سے ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں