فیصل آباد(بیوروچیف) مارچ کے پہلے ہفتے میں ڈی ایٹ ممالک کے ماہرین زرعی یونیورسٹی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے اس کے ساتھ ساتھ کانووکیشن ، فوڈ سائنس ، میلہ مویشیاں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ ملکی اور بین الاقوامی فنڈنگ ایجنسز سے تحقیقاتی منصوبہ جات حاصل کرنے کے لیے مزید کوششیں تیز کریں ، زرعی یونیورسٹی میں جاری تعلیم و تحقیق کے عمل کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اصلاحات عمل میں لائی جارہی ہیں تاکہ تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل پر مبنی تحقیقات کو فروغ دے کر زرعی ترقی کو ممکن بنایا جاسکے۔
15