72

ماسک فروخت کرنیوالے 10سالہ بچے کو اغواء کرلیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ سلطان ٹائون کے قریب نامعلوم افراد نے ماسک فروخت کرنے والے 10سالہ بچے کو اغواء کر لیا۔ تفصیل کے مطابق نڑوالا روڈ پر واقع اچکیرہ کے رہائشی مراتب علی نے بتایا کہ اس کا 10سالہ بیٹا صفدر نڑوالا روڈ سلطان ٹائون کے قریب ماسک فروخت کرتا تھا، گزشتہ روز گھر سے ماسک فروخت کرنے گیا رات گئے تک واپس نہ آیا تو تلاش کرنے پر اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا، رشتہ داروں اور مختلف مقامات پر ڈھونڈا لیکن وہ دستیاب نہ ہو سکا۔ جس پر پولیس کو اطلاع کی تو غلام محمد آباد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مغوی بچے کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں