سرگودھا (بیورو چیف) ماضی میں نیا پاکستا ن ہائوسنگ سکیم کا صرف نعرہ لگایا گیا اور عملی طور پر لوگوں کو بے روزگار کرنے کیساتھ ساتھ ان سے چھت بھی چھینی گئی موجودہ حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ہماری حکومت نوجوانوں کو نوکریاں ڈھونڈنے والی نہیں بلکہ نوکریاں دینے والے بنا رہی ہے اپوزیشن کے پاس اب لانگ مارچ’ شارٹ مارچ کی بھبھکیوں کے سواء کچھ نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ سا بقہ حکومت نے بجلی کی پیداوار ایل این جی پر منتقل کرنے کے جو وعدے کئے اس کا خمیازہ اب قوم بھگت رہی ہے حکومت گرانے کی ایک اور کوشش ناکامی کا منہ دیکھے گی معاشی ترقی کیلئے جدید صنعتوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے سرگودھا میں ایک اور انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جارہی ہے۔
31