73

مافیا بے قابو ‘ حکومت ناکام ‘ گندم کا بحران

فیصل آباد (آن لائن) پنجاب حکومت کی نااہلی سے آٹا اور گندم مافیا نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں گندم اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کر کے آٹے کے نرخوں میں اضافہ کر رکھا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ بااثر آٹا مافیا کے سامنے بے بس، محکمہ خوراک اورضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے آٹے اور گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے، سستے آٹے کیلئے مقرر کردہ کریانہ سٹور اور دکانداروں کو سستے آٹے کی سپلائی نہ پہنچ سکی، گندم کی قیمتوں 200سے 300روپے فی من کمی، جبکہ شہر اور ضلع بھرشہری لمبی لائنوں میں لگ کر آٹا خرید نے مجبور، آٹے اور مید ہ کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، مختلف فلور ملزنے 15کلو آٹاتھلے 2000سے 2200روپے کردیا ،میدہ کی بوری 1100روپے مہنگی ہوگی، شہریوں اور جماعت اسلامی کے رہنماں نے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے گوداموں سے گندم بر آمد کر کے سستے نرخوں پر مارکیٹوں میں فروخت کی جائے اور آٹے کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں