37

مافیا عدلیہ پر بھرپور طریقے سے حملہ آور ہے،عمران خان

لاہور (بیوروچیف )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کی نگران حکومت پر الزامات عائد کرتے ہوئے چیف جسٹس سے گزارش کی ہے کہ وہ نوٹس لیں اور کوئی ایکشن لیں تاکہ عوام کو حوصلہ ہو کہ عدلیہ ان کو بچائے گی، مافیا عدلیہ پر بھرپور طریقے سے حملہ آور ہے، عدلیہ کو کنٹرول کرنے کیلئے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں یہ پی ٹی آئی کو کمزور کر کے چوروں کو الیکشن جتوانا چاہتے ہیں ۔لاہور میں پارٹی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج میں ایک ہنگامی میڈیا ٹاک کر رہا ہوں کیونکہ یہ ایک ایسی خوف ناک، دردناک اور تکلیف دہ چیز ہے اور کل کے لیے انتظار نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ یہاں طاقت ور کو قانون اور آئین کی کوئی فکر نہیں ہے، آئین کا آرٹیکل 14 واضح طور پر کہتا ہے کہ ہر انسان کی عزت کی حفاظت کی جائے گی لیکن جاوید علی کے ساتھ جو ہوا وہ سننا چاہیے۔جاوید علی کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ انہیں عثمان ڈار نے گریڈ 4 چوکیدار کی نوکری دلائی اور ان کو پولیس نے اٹھایا، اس کے بعد نامعلوم افراد نے اٹھایا۔ جاوید علی سے 164 کا بیان عثمان ڈار کو کرپشن کے کیسز میں پھنسانے کیلئے دلوایا گیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں