45

مالی خسارہ بڑھنے کا الارم حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے

سرگودھا (بیورو چیف) عالمی بنک نے پاکستانی معیشت کو خطرناک قرار دیدیا ہے مالی خسارہ بڑھنے کا الارم حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے اگر موجودہ ڈالر کی قیمت کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آنیوالے وقت میں روپے کی قدر ٹکا ٹوکری ہوجائیگی جس کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہوگی ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر یوتھ ونگ پاکستان تحریک ا نصا ف راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی’ روزگار کے کم مواقع’ صنعتوں کی بندش’ حکومتی ناکام پا لیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی وجہ سے آج ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں