سرگودھا (بیوروچیف) عالمی بنک نے پاکستا نی معیشت کو خطرناک قرار دیدیا ہے مالی خسارہ بڑھنے کا الارم حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے اگر موجودہ معیشت کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آنیوالے وقت میں رو پے کی قدر ٹکا ٹوکری ہوجائیگی جس کی ذمہ داری ن لیگ پر ہوگی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک ا نصاف کے سینئر وائس پریزیڈنٹ شمالی پنجاب انصر اقبال ہرل نے کیا انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی’ روزگار کے کم مواقع’ صنعتوں کی بندش’ ن لیگ کی ناکام پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جسکی وجہ سے آج ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے اور آنیوالے دنوں میں روپے کی قدر مزید کم ہوگی انصر اقبال ہرل نے کہا کہ موجودہ حکومت سے پہلے ڈالر بہت کم تھا جو آج بڑھ کر ڈبل سنچری کراس کرچکا ہے۔
