31

ماموں کانجن میں صفائی ستھرائی کی صورتحال ابتر

ماموں کا نجن (نامہ نگار) مامونکانجن شہر کے تجارتی ، سیاسی اوررفاعی شخصیات نے مامونکانجن شہر کی صفائی کے حوالے سے ابتر صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مامونکانجن میں چیف افیسر کی تعیناتی نہ ہونے سے مسائل بڑھ رہے ہیں صفائی کا ناقص انتظام سیوریج کی خراب صورتحال اور گلیاں بازار کوڑے کرکٹ سے اٹے پڑے ہیں ۔ مامونکانجن کا صفائی والا عملہ جسے چیک اپ کرنے والا کوئی نہیں ہے اپنی مرضی سے ڈیوٹی پر اتے ہیں اپنے کام میں تساہل برتتے ہیں صفائی اور سڑکوں پر اڑتی دھول سے ماحولیاتی آلودگی کا گراف بڑھ رہا ہے ۔ عوام حکومت کو ٹیکس اسی لیے دیتے ہیں کہ علاقہ میں صحت و صفائی ہو، پانی او ر سیوریج کا مسئلہ حل ہو اور تما م بلدیاتی سہولتیں ان کی دہلیز پر مہیا ہوں ۔ عوام مسلسل صدائے احتجاج کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں