24

ماموں کانجن میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی وارداتیں

ماموں کانجن (نامہ نگار) ڈاکوئوں کے تین رکنی موٹر سائیکل سوار گروہ کی ایک اور واردات 550گ ب موہلیانوالا میں سکول ٹیچر محمد ا شر ف سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ مذکورہ گروہ ایک عرصہ سے علاقہ تھانہ ماموں کانجن تھانہ گڑھ تھانہ مریدوالا میں خوف اور دہشت کی علامت بنا ہوا ہے’ درجنوں وارداتوں میں لاکھوں کا مال و زر لوٹ چکا ہے مگر پولیس اسے پکڑ نہیں سکی گز شتہ روز اسی گروہ نے دن دیہاڑے ایک تاجر وحید سے موٹر سائیکل اور نقدی جبکہ ایک قصاب لیاقت علی سے70ہزار نقدی چھین لی تھی ماموں کانجن میں بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکا ر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں