54

ماموں کانجن میں ڈاکوئوں نے میڈیکل ریپ کولوٹ لیا

ماموں کانجن (نامہ نگار) ڈاکوئوں کے دو رکنی گروہ نے سرشام میڈیکل ریپ سے موٹر سائیکل ٹیب موبائل فون نقدی اور 80 ہزارمالیت کی ادویات چھین لیں مذکورہ دورکنی گروہ ایک ہفتیمیں متعدد وارداتیں کرکے خوف کی علامت بن چکاہے بتایاگیاہے کہ تھانہ ماموں کانجن کے گائوں492گ ب کا رہائشی بلال انور جو ایک میڈیسن کمپنی کاریپ ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے واپس گھر آرہا تھا کہ گائوں سے دوفرلانگ کے فاصلہ پر دو نقاب پوش موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے تعاقب کرکے جان سے مار دینکی دھمکی دیکرروکا اور گن پوائنٹ پر اسکی موٹر سائیکل ٹیب موبائل فون 17ہزار نقدی اور80 ہزارمالیت کی ادویات چھین لیں واضح رہے کہ مذکورہ گروہ رواں ہفتے میں کئی وارداتیں کرچکا ہے جس سے علاقہ میں خوف وہراس کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں