40

ماموں کانجن کے شہریوں کی SHO سے توقعات

مامونکانجن (نامہ نگار ) شہریوں نے تھانہ مامون کانجن میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سید عون محمد سے امن و امان کے حوالے سے بہت توقعات وابستہ کی ہوئی ہیں۔علاقہ میں سرقہ بالجبر ، سٹریٹ کرائم ، منشیات فروشی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے اپنا محکمانہ کردار ادا کرکے اپنے محکمانہ وقار کو بلند کریں اور شہریوں سے دادِ تحسین کے پھول وصول کریں۔ تھانہ کو دارالامان بنانے اور شہریوں میں خوف کا عنصر ختم کرنے کیلئے سائلین کی بروقت داد رسی کرکے پولیس کے تحفظ وژن کو عملی طور پر آگے بڑھائیں۔ سفارش ، رشوت ، دبائو انصاف کی راہ میں چٹانیںہیں ، قانون کی ضربوں سے ان کو پاش پاش کرنے کیلئے جرأت رندانہ کا مظاہرہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں