31

ماہ رمضان’ سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل

لاہور (بیوروچیف)حکومت پنجاب نے ماہ رمضان کے دفتری اوقات کار تبدیل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے دفتری اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سول سکرٹیریٹ میں دفتری وقت صبح 10:30 بجے سے چاربجے تک ہوگا، جبکہ بروز جمعہ صبح9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک دفتری وقت ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں دفتری اوقات 10:30 بجے سے 4 بجے تک ہونگے، جبکہ بروز جمعہ 9 بجے سے 1 بجے تک دفتری وقت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں