81

ماہ صیام کے دوعشرے گزرگئے عوامی مشکلات میں کمی نہ آسکی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا ہے کہ ما ہ ر مضا ن کے دو عشرے گز ر گئے عوا می مشکلا ت میں کمی نہ آسکی صبح سحری کے وقت ایک گھنٹہ اور شام افطاری سے پہلے ایک گھنٹہ مسلسل گیس لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے اوپر سے گیس مہنگی ہونے سے عوام پر 22ارب 56کڑور روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا پیپلزپارٹی اس ظالمانہ اضافے کی شدید مذمت کرتی حکومتی اعلان کے باوجود سحروافطار میںلوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوسکاروزداروں کو جان بوجھ کر ایل پی جی مافیا اور ایس این جی پی ایل کا عملہ تنگ کر رہا ہے آ خر یہ لو ٹ ما ر کب تک جا ر ی رہے گی ا ن خیا لا ت کا اظہار ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے ا پنی والد ہ ما جدہ کی پہلی بر سی کی دعا ئیہ تقر یب میں شر کت کے بعد پا رٹی راہنما وں رائے شاہ جہا ں کھر ل ، میاں عثمان حفیظ ،رائے محمد اشرف کھر ل رانا فراز انیس نمبر دار،محمد طاہر شیخ ،رانا محسن ،محمد فر حان چو ہدری رائے عابد کھرل میاں عثمان حفیظ ،محمد حفیظ انجم جنجو ا و دیگر وفود سے ملا قا ت کے دوران ملک صورت حا ل پر گفتگو کر تے ہوئے کیامحمد اعجاز چوھدری گھریلو صارفین کیلئے گیس 172فیصد مہنگی اور میٹرچار جز 10روپے سے بڑھا کر 400 روپے ماہانہ کرنے کو حکومت کا انتہائی ظالمانہ اقدام قراردیااور کہاکہ اتنی مہنگائی کے باوجود آئی ایم ایف مطمئن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں