28

مایوسی کے بادل چھٹ جائینگے ‘ شہباز شریف

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں بلاخوف تردید کہنا چاہتا ہوں عمران نیازی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈیا ہے ،عدالت عظمی کے دو معزز ججوں کا فیصلہ آیایہ فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال شاہ مندوخیل نے جاری کیا،انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں جو فیصلہ لیا وہ فور تھری سے ہے،عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور پھر اس کی صریحاً خلاف ورزی کی ،پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچادیا،پی ٹی آئی کے ٹرولز ہماری افواج کی لیڈرشپ پر جیسے بہتان لگارہے ہیں ،اس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا،ان کے دور میں اپوزیشن کا کوئی فرد ایسی بات کرتا تو یا اسے کالے پانی پہنچادیا جاتا یا دیوار میں چنوادیا جاتا، اس لاڈلے کو کوئی پوچھتا نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں