30

مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ‘ دو فرار

ساہیوال (بیوروچیف) تھانہ یوسف والا کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک دو فرار پولیس کیمطابق گزشتہ رات 15 پر کال موصول ہوئی کہ 3 مسلح ڈاکو کشتی پل کے قریب ڈکیتی کر رہے ہیں پولیس موقعہ پر پہنچی تو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے پولیس نے تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی شدید فائرنگ کے نتیجے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے نامعلوم ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے دو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہوگئے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی تاحال شناخت عمران عرف عمرانی جٹ کے نام سے ہوئی ہے جوکہ ریکارڈ یافتہ اور مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا بتایا جارہا ہے کہ چند روز قبل ہلاک ہونے والے ڈاکو اور اس کے ساتھیوں نے میر داد معافی کے رہائشی بیوپاری کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا تھا ہلاک ہونے والے ڈاکو کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال ریفر کردیا گیا ہے پولیس یوسف والا نے ایس ایچ او شفیق قمر کی مدعیت میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں