62

مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ساہیانوالہ(نامہ نگار)تھانہ چک جھمرہ مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست ملزم ہلاک۔ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی گرفتار ملزم بلال چیمہ کو ریکوری کے لیے لے جارہی تھی کہ 107 رب بابے والے پل کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم بلال چیمہ 160ر۔ب بانگے چک جھمرہ کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔ دوسری متوفی کے ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو خود ساختہ پولیس مقابلہ میں مارا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں