37

متحدہ امن کمیٹی ضلع چنیوٹ کے زیراہتمام تقریب

چنیوٹ(نامہ نگار) متحدہ امن کمیٹی ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین متحدہ امن کمیٹی چنیوٹ محمد حبیب قادری و دیگر علما کرام حاجی سکندر حیات گولڑوی، سید سلمان شاہ،مفتی ظہور،حاجی شوکت حیات گولڑوی نے شرکت کی تقریب کے دوران سینئر صحافی کاشف سرور کو متحدہ امن کمیٹی ضلع چنیوٹ کا ایڈوائزر نامزد کرتے ہوئے ان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تقریب کے دوران معزز مہمانان گرامی نے کاشف سرور کو نوٹیفکیشن دیا اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی بعدازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف سرور میڈیا ایڈوائزر نے کہا کہ ضلع چنیوٹ میں متحدہ امن کمیٹی کو فعال اور منظم کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں