31

متحدہ جمعیت القریش کے زیر اہتمام ”قریشی ڈے ” کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد

اسلام آباد (بیوروچیف) متحدہ جمعیت القریش پاکستان کے زیرِ اہتمام پورے پاکستان میں ”قرشی ڈے” کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اس حوالے سے مر کز ی دفتر متحدہ جمعیت القریش پاکستان کورنگ ٹا ن اسلام آباد میں قریشی ڈے کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب زیرِ سر پرستی محمد قیس قریشی سرپرستِ اعلی متحدہ جمعیت القریش زیرِ صدارت احمد ثبات قریشی سینیئر نا ئبِ صدر، مہمانِ خصوصی عبدالرحیم فانی چیئر مین ،مہمانِ اعزاز عمر حیات قریشی سابق سیکرٹری دا خلہ و دیگر مہمانانِ گرامی میں مظہر حیات صابری قریشی جنرل سیکرٹری متحدہ جمعیت القریش، صو بیدار فاروق قریشی،محسن قریشی،امجد قر یشی ، حا فظ سہیل احمد قریشی،حاجی عبدالوحید قر یشی ، ر ا شد قریشی،حافظ عابد قریشی،اکرم غوری و دیگر نے شرکت کی۔پروگرام زیرِ انتظام شعیب اسلم قریشی چیف آرگنائزر و ممبران آرگنائزنگ کمیٹی جاوید مراد قریشی، عدنان عزیز قر یشی ، عبد ا لحکیم قریشی،مصطفی کمال قریشی منعقد ہوا۔اجلا س میں مشترکہ طور پر امیرِ قوم شہزادہ آزاد سمڑ یا لوی قریشی(رح) کی خدمات کو زبردست خرا جِ تحسین پیش کیا گیا۔اور ان کی قریشی قوم و غیر کاشتکار اقوام کیلئے خدمات کو سراہا گیا ۔ ا جلاس میں سیکرٹری جنرل متحدہ جمعیت القریش مظہر حیا ت صابری نے قرارداد پیش کی جس کی رو سے حا لیہ سال کو “معاشی اصلاحات کا سال” قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں