37

”مجھے کیوں ہٹایا گیا ” مفتاح اسماعیل کا اپنی قیادت پر پھر وار

لاہور (بیوروچیف) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں22لاکھ میں سے صرف30ہزار افراد ٹیکس دیتے ہیں، ملک خسارے میں ہے، جب مجھے ہٹایا گیا تو پاکستان کی معیشت کی آج سے بہتر حالت تھی، ہمیں اس وقت پاکستان کے مستقبل کی فکر کرنی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کرونا وائرس میں آئی ایم ایف کی جانب سے کافی آسانی دی گئی، آئی ایم ایف کی ڈیل پر کوئی بھی پورا نہیں اترا، جب آئی ایم ایف سے دوبارہ معاہدہ کرنا تھا تو مجھے فارغ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 22 لاکھ میں سے صرف 30 ہزار افراد ٹیکس دیتے ہیں، پاکستان ٹھیک نہیں چل رہا ،اس میں آئی ایم ایف یا کسی ملک کا قصور نہیں، ہم ہر ملک سے پیچھے جاتے جا رہے ہیں۔ملک خسارے میں ہے، ملک کی معیشت خطرے میں ہے اور عدم اعتماد کھیلا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں