51

محسن نقوی کا ایک اور وعدہ پورا ، پنجاب بھر کے تھانوں کو اراضی الاٹ

لاہور(بیوروچیف)وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایک اوروعدہ پورا کردیا،پولیس کیلئے جی او آر بنے گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں روڈ پر پولیس کے جی او آر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کرین کے ذریعے تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس کیلئے جی او آر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کیلئے مجموعی طورپر 313گھر بنائے جائیں گے۔پولیس ہمارا ہراول دستہ ہے ،پولیس کی رہائش اوردیگر مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے۔پولیس جی او آر بننے سے پولیس افسران اوراہلکاروں کے رہائش کے مسائل حل ہوں گے۔پورے سال میں پولیس کی ویلفیئر کیلئے جتنا کام کرسکتے تھے کیا ہے۔پولیس کے لئے گھروں کی تعمیرکے منصوبے کی اونر شپ متعلقہ پولیس کی فیملیز کو لینی چاہیے۔ اونرشپ لینے سے نہ صرف گھروں کی تعمیر کا معیار بہتر ہوگا بلکہ یہ گھر 6سے 8ماہ میں مکمل ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں