فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ محلہ غازی آباد میں معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملت ٹائون کے علاقہ محلہ غازی آباد گلی نمبر10 کے رہائشی سعید ولد عبدالستار کا محلہ میں ملزمان مشتاق وغیرہ سے معمولی جھگڑا ہو گیا جس پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے سعید کو قتل کر دیا، پولیس نے مشتاق وغیرہ آٹھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔
21