لاہور (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ میں بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو ہرممکن سپورٹ کروں گا۔تفصیلات کیمطابق اپنے ایک بیان میں محمد رضوان کا کہناتھا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھول کر آگے بڑھنا ہے، سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے یہاں ہونے سے میں خوش ہوں، پلیئنگ الیون میں میری بھی مشاورت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ نے دنیا کی کرکٹ کو فالو نہیں کرنا بلکہ اپنے ریسورسز کو دیکھنا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کے پاس دورہ آسٹریلیا میں پرفارم کرنے کا موقع ہے تاکہ وہ ٹیم میں جگہ پکی کرسکیں۔فخر زمان اور امام کے حوالے سے محمد رضوان نے کہا کہ دونوں کرکٹرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے، فخر تیزی سے رنز کرتے ہیں ہمیں انکی ضرورت ہے، اسی طرح سابق کپتان بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو ہر ممکن سپورٹ کروں گا۔
10