چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر فیصل عباس مانگٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں انسپکٹر لیبر مبشر عباس نے بھٹہ جات پر بانڈڈ لیبر کے حوالے سے شکایات اور ان کا ازالہ،بھٹہ جات پر کم ازکم اجرت کے قانون کا نفاذ، سوشل سیکیورٹی آفیسرنے نئے سوشل سیکیورٹی کارڈ کی رجسٹریشن اور انکے اجراء کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرمحمدفیصل عباس مانگٹ نے بھٹہ ورکرز کو سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجراء کے لئے تیز رفتار اقدامات کرنے اور محکمہ لیبر،سوشل سکیورٹی سمیت دیگر محکموں کو ذمہ داری پر زوردیا۔انہوں نے کہا کہ معاملات کو باہمی افہام و تفہیم سے ہی حل ہونا چاہئے۔ڈپٹی کمشنر نے بھٹہ ورکرز کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ان کی فلاح و بہبود میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
43