31

محنت کش پر حملہ کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)زمیندار نے کا م پہلے نہ کرنے پر محنت کش پر حملہ کرکے دو خواتین سمیت تین افراد کو شدید زخمی کر نے والے ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج’ 99 ج ب کا مستری غلا م مصطفی لکڑی کا کام کرتا ہے گاؤ ں مذکور کا سجا د نامی زمیندار آ یا اور کہا کہ پہلے میرا کا م کرو محنت کش نے انکار کیا تو اس نے اپنے دیگر سا تھیو ں کو بلا لیا اور فائرنگ شروع کردی اورڈنڈو ں سوٹو ں کا آ زادانہ استعما ل کیا تشدد و فائرنگ کرکے محنت کش غلا م مصطفی، اس کی اہلیہ ثریا بی بی اور علیشا بی بی کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے شدید زخمیو ں کو ریسکیو 1122 کے اہلکارو ں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں