لاہور (بیوروچیف) محکمہ اسکول تعلیم میں مبینہ طور پر پانچ ارب سے زائد میگا کرپشن کا اسکینڈل سامنے آگیا ۔محکمہ اسکول تعلیم کے 2017 میں خریدے گئے پانچ ارب سے زائد رقم کے لیپ ٹاپ چوری ہوگئے۔ محکمہ اسکول تعلیم کے سیکریٹری غلام اکبر لغاری نے نوٹس لے لیا ۔اسپیشل سیکریٹری اسکول تعلیم عابدہ لودھی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی،کمیٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی پرویز تنیو فرخ وارثی اور شاہد ابڑو شامل ہیں۔کمیٹی لیپ ٹاپ چور افسران سے لیپٹ ٹاپ چوری لیپ ٹاپ واپس کروائے گی ،ابتدائی طور37لیپ ٹاپ واپس کروائے جائیں گے ۔محکمہ اسکول تعلیم کے افسران تبادلے کے بعد لیپ ٹاپ واپس کرنے کے بجائے چوری کرکے لیکر چلے گئے ۔لیپ ٹاپ واپس نا کرنے والوں میں چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے ایک لیپ ٹاپ واپس نہ کیا۔ سابق ایڈیشنل سیکریٹری جمال مصطفی قاضی معظم علی مری عزیز فاطمہ زاہد حسین کھیمٹیو شامل ہیں۔ ندیم احمد سومرو اسداللہ لغاری شبیر احمد عبدالنبی بھٹو بھی لیپ ٹاپ چوروں کی لسٹ میں شامل ،محمد قاسم عباسی اقبال کھوکھر نے بھی لیپ ٹاپ واپس نہ کیے۔محکمہ اسکول تعلیم کی سینئر مشیر کریکیولم ونگ فوزیہ خان بھی ایک لیپ ٹاپ لے اڑیں۔ڈپٹی سیکریٹری اسکول تعلیم اکبر علی برہمانی اور سابق اسپیشل سیکریٹری اختر عنایت بھرگڑی بھی لیپ ٹاپ چور نکلے ۔سابق ایڈیشنل سیکریٹری محمد اسحاق کھوڑو نے بھی لیپ ٹاپ واپس نہ کیا،اسٹینیو گرافر احمد سہاگ تین لیپ ٹاپ لے اڑا ،سارنگ سومرو نعیم احمد منگریو سید غلام مہدی شاھ کے نام بھی لیپ ٹاپ چوروں کی لسٹ میں شامل ہیں۔سابق ایڈیشنل سیکریٹری امتیاز احمد بھٹی پانچ لیپ ٹاپ چوری کر گئے ۔ویب ایڈمن انور علی بھٹو تین لیپ ٹاپ چوری کرگیا ۔محمد کاشف نعیم احمد میمن سجاد سومرو نے بھی سرکاری لیپ ٹاپ واپس نا کیئے ۔تحقیقاتی کمیٹی میں شامل فرخ وارثی بھی لیپ ٹاپ چور نکلا ،لیپ ٹاپ سیکشن افسر عبدالعظیم عبدالعزیز عبدالنبی بھٹو اور طفیل احمد سومرو کی جانب سے ان افسران کو الاٹ کیئے گئے تھے ۔
41