23

محکمہ خوراک کے افسران نے قومی خزانے کو 452 کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب میں آٹے کے بحران میں محکمہ خوراک کے افسران اور فلور ملز مالکان ملوث نکلے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں آٹے کے حالیہ بحران میں محکمہ خوراک اور فلور ملز مالکان نکلے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ خوراک کے افسران نے فلور ملز کو فائدہ پہنچایا، 1 ارب 29 کروڑ 37 لاکھ روپیکا اضافی بار دانہ خریدا گیا اور فلور ملز مالکان کو پرانی قیمت میں ہی تھیلوں کی فراہمی کو یقینی بناکر قومی خزانے کو 1 ارب 61 کروڑ 75 لاکھ کا نقصان پہنچایا۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ خوشاب، ساہیوال اور فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کے زیر سایہ 2 کروڑ 55 لاکھ روپیکی گندم چوری ہوئی۔ اس کے علاوہ محکمہ خوراک پنجاب 92 کروڑ 68 لاکھ روپے کی وصولی میں ناکام رہا۔بہاولپور میں گندم ذخیرہ کرنیکی استعداد میں اضافے کے منصوبے میں تاخیر پر ٹھیکیدار کو معافی دیدی، منصوبہ کی تاخیر پر ٹھیکداروں کو معافی دے کر افسران نے قومی خزانے کو 50کروڑ کانقصان پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں