27

محکمہ سوشل ویلفیئر کی غفلت سے شہر میں گدا گروں کی بھر مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ سوشل ویلفیئر کے عملہ کی غفلت اورلاپرواہی کے باعث شہر کے اکثرچوراہوں اورشاہراہوں پرگداگروں کی بھرمارہوگئی’سگنلزبند ہوتے ہی گداگرگاڑیوں کے گردجمع ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔تفصیل کے مطابق سابقہ ڈپٹی کمشنرنے شہر بھر میں گداگروں کی بھرمار کے باعث محکمہ سوشل ویلفیئر کو پیشہ ورگداگروں اور معذور بن کر بھیک مانگنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دیا تھا جس پر محکمہ سوشل ویلفیئر اورمتعلقہ عملہ نے روزانہ کی بنیاد پر پیشہ ور گداگروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پکڑدھکڑ کا سلسلہ شروع کررکھا تھا شہر بھر میں بالخصوص چوراہوں پرگداگروں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی تھی تاہم نئے ڈپٹی کمشنرعلی عنان قمر کی تعیناتی کے بعد محکمہ سوشل ویلفیئرنے پیشہ وراورمعذور بن کر بھیک مانگنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کوروک دیا جس کی وجہ سے شہر کے معروف اسٹیشن چوک’گیٹ چوک ‘ستیانہ روڈ’الائیڈ موڑ’غلام محمد آباداوردیگر چوکوں میں گداگروں کی بھرمار ہوگئی ہے مرداورخواتین گداگروں پر مشتمل گینگ کی صورت میں چاروں اطراف کھڑے رہتے ہیں اور اشارہ بند ہونے سے گاڑیوں کے سامنے آجاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک اورحادثات کا بھی موجب بن رہے ہیں شہری حلقوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنرعلی عنان قمر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں انسداد بیگری سکواڈ کو متحرک کرتے ہوئے پیشہ وراورمعذوربن کر بھیک مانگنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں