ساہیوال(بیوروچیف)ضلع بھر کے میڈیکل سٹور منشیات کے اڈے بن گئے میڈیکل سٹور مالکان میڈیکل سٹور کے نام پر منشیات کے اڈے چلا رہے ہیں اور غیر قانونی میڈیکل سٹورز لیبارٹریز میٹرنٹی ہومز کا سر عام پریکٹس کرنا محکمہ صحت ساہیوال اور ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کی ملی بھگت ناہلی یا غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی و سماجی حلقوں نے تشویش کا ظہار بغیر لائسنس کے میڈیکل سٹورز نان ٹیکنیکل سٹاف کے بغیر لیبارٹریز گلی محلوں میں میٹرنٹی ہومز جگہ جگہ ہڈی جوڑ نے والوں کے اڈوں پر انسانی جانوں پر تجربات کرنے کا گھناؤنا کھیل جاری ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ ساہیوال اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے گیمبر، قادرآباد ،نور شاہ ،یوسف والا بگڑی پل،ہڑ پہ،بہادر شاہ،مائی والی مسجد اور اس کے گرد و نوامیں میڈیکل سٹور منشیات کے اڈے بن گئے میڈیکل سٹورمالکان سرعام نشہ اور چیزیں سیل ہونے لگی۔
