فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں افسران وملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سیکرٹری صحت کی ہدایت پر سیکشن آفیسر جنرل کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز’ تمام پراجیکٹ’ پروگرام منیجرز’ انچارج پراجیکٹس’ یونٹس’ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آئی ایس ڈی یو اور دیگر کو کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق 22جنوری 2023ء محکمہ صحت میں افسران وملازمین کے ہمہ قسم کے تقرر وتبادلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے صوبائی الیکشن کی منظوری یا ہدایت کے مطابق ٹرانسفر یا تبدیل عمل میں لائی جا سکے گی جبکہ محکمہ صحت میں بھرتیوں کا عمل صوبائی پبلک سروس کمیشن اور دیگر ادارے جنہوں نے بھرتی کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویو مذکورہ تاریخ سے قبل مکمل کر لیے ہیں وہ بھرتیوں کے پراسس کو مکمل کرینگے اور محکمہ صحت کے زیراہتمام تمام محکموں کے سربراہان ٹرانسفر پوسٹنگ کے عمل پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔
44